عارف والا میں کرکٹر حسن علی کے ساتھ مقامی افراد کا غیرمناسب رویہ

Published On 05 December,2022 01:10 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) عارف والا میں قومی کرکٹر حسن علی کے ساتھ مقامی افراد کی جانب سے بدتمیزی اور ان کے لئے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا گیا۔

حسن علی پی پی ایل کے سلسلے میں عارف والا میچ کھیلنے گئے، فیلڈنگ کرتے حسن علی پر کراؤڈ نے جملے بازی کی، ایک شخص نے حسن کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے بیٹر کا کیچ چھوڑنا بھی یاد دلایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص کہتا ہے کہ تم سکواڈ میں شامل نہیں ہو، اس کے علاوہ ان سے سوال بھی کیا جاتا ہے کہ سیمی فائنل میں کیچ کیوں چھوڑا؟۔

حسن علی کے لئے نامناسب زبان کا بھی استعمال ہوا جس کے باعث کرکٹر اپنے آپ سے باہر ہوگئے اور سٹیڈیم میں جھگڑا ہوگیا۔

ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس واقعے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور لوگوں کو کرکٹرز کی عزت کرنے کا بھی کہا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ہمارے لوگ بار بار ایک ہی چیز کیوں یاد دلاتے ہیں؟ دوسروں کی غلطیاں بھولنا سیکھیے یہ نہیں کہ دوسرے کی دماغی صحت متاثر کریں، ہم وہ میچ پہلے ہی ہار چکے تھے۔
 

Advertisement