ملتان ٹیسٹ : پچ سپنر کیلئے ساز گار ہے، میچ نتیجہ خیزہوگا:سعود شکیل

Published On 11 December,2022 05:57 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سعود شکیل نے کہا ہے کہ ملتان ٹیسٹ میں پچ سپنرز کیلئے مددگار ہے امید ہے کہ میچ نتیجہ خیز ہوگا۔

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں میری شمولیت دیر سے تو ہوئی ہے مگر اس میں اللہ نے کوئی بہتری رکھی ہوگی کیوں کہ جو بھی ہوتا ہے بہتر ہی ہوتا ہے، تھوڑی غلطیاں ہو رہی ہیں جنہیں اگلے میچز میں کم کرنے کی کوشش کروں گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تیسرے دن انگلینڈ ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گےامید ہے کہ ہم 320 سے 330کےٹارگٹ تک انگلینڈ کوآؤٹ کر لیں گے، ٹارگٹ چاہے جو بھی ہو ہم جیت کی جانب جائیں گے۔

سعود شکیل کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی ذرہ جلدی آئوٹ ہو گئے، ہم کوشش کر رہے تھے کہ لیڈ کے قریب چلے جائیں، اس سے ہمارے لئے اچھا ہو جاتا، لیکن ایک دو وکٹیں جلد گرنے سے ہم ایسا کرنے میں ناکام رہے۔

پچ کے متعلق سوال پران کا کہنا تھا کہ شام کے وقت محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے پچ مزید سلو ہو گئی ہے، بال پرانا ہونے کے بعد سلو سپن ہو رہا تھا۔

 

Advertisement