دبئی: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اپیل کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے راولپنڈی وکٹ کا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا ہے۔
آئی سی سی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے بعد راولپنڈی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا تھا، آئی سی سی نے اپیل پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکٹ ’بیلو ایوریج‘ نہیں تھی۔
یاد رہے کہ گز شتہ برس آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔