محمد عامر نے بی پی ایل میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

Published On 31 January,2023 02:15 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ( بی پی ایل ) میں سابق کپتان اور شاندار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ باؤلر نے بی پی ایل میں شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے اور وہ لیگ کی تاریخ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر بن گئے ہیں۔

محمد عامر بی پی ایل کے جاری ایڈیشن میں سلہٹ سپر اسٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے پیر کو کھلنا ٹائیگرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اپنے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر محمود الحسن جوئے کو سلو ڈیلیوری پر شکار کرتے ہوئے یہ تاریخی کامیابی اپنے نام کی۔

اس فہرست میں سابق ویسٹ انڈین بولر کیون کوپر سرفہرست ہیں کیونکہ انہوں نے صرف 30 میچوں میں یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا، اس کے بعد ان کے ہم وطن ڈوین براوو 34 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔