پاک نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا کل سے آغاز

Published On 01 April,2023 03:37 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وائٹ بال کرکٹ سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بیان سامنے آ گیا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی۔

کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور کے تین ٹی 20 میچز کے ٹکٹوں کی فروخت ہو گی، راولپنڈی اور کراچی کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ لاہور کے پہلے تین میچز کے لیے ٹکٹ کل صبح 11 بجے سے آن لائن دستیاب ہوں گے جبکہ لاہور میں ٹی 20 میچز 14، 15 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ 

Advertisement