قومی ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز شامل کرنے پر پیشرفت نہ ہو سکی

Published On 25 May,2023 12:41 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز شامل کرنے کے معاملے پر پیشرفت تاحال نہ ہو سکی۔

پاکستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈز کے درمیان چند ہفتے قبل ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے ٹیسٹ سیریز میں ون ڈے میچز شامل کرنے سے متعلق بات ہوئی تھی تاہم ابھی تک اس معاملے پر کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔

حکام کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اگلے چند روز میں اس معاملے پر حتمی بات چیت ہوگی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز کی تجویز کو ختم نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے جولائی میں سری لنکا کا طے شدہ دورہ کرنا ہے۔