لاہور: (دنیا نیوز) باتوں کے شیر، میدان میں ڈھیر، بھاری بھر کم سینٹرل کنٹریکٹس کے باوجود کھلاڑیوں کی کارکردگی زیرو رہی۔
اے کیٹگری میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کیلئے 60 لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ ہے، بی کیٹگری میں شامل امام الحق، شاداب خان، فخر زمان، نسیم شاہ، حارث روف، محمد نواز کیلئے 41 لاکھ روپے تنخواہ، سینٹرل کنٹریکٹس کی ماہانہ رقم کیساتھ میچ فیس اور دیگر مراعات بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی سے ملنے والے ریونیو کے 3 فیصد پر بھی کھلاڑیوں کا حق ہے، ٹیسٹ میچ کھیلنے کی مد میں ہر کھلاڑی کو 13 لاکھ روپے معاوضہ ملتا ہے، انتہائی مایوس کارکردگی میں بھی کھلاڑیوں کے مزے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم نے ساڑھے 3 سال قبل فروری 2021ء میں آخری مرتبہ ہوم گراؤنڈ پر فتح سمیٹی تھی۔