چیمپئنز ٹرافی: وسیم اکرم نے فہیم اشرف کی سکواڈ میں شمولیت پر سوال اٹھا دیا

Published On 02 February,2025 02:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف کی شمولیت پر سوال اٹھادیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی سلیکشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں  آؤٹ آف بلیو  قرار دیا۔

فرنچائز کی پریس کانفرنس میں فہیم اشرف کی سکواڈ میں واپسی پر سوال کا جواب دیتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ابتدائی 20 میچز میں اس کی باؤلنگ اوسط 100 کی ہے اور بیٹنگ اوسط محض 9 کی، اب آگے کیا کہہ سکتے ہیں۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے حیران کن ہے دنیا بھر کی ٹیموں نے برصغیر کی پچز کے باعث سپنرز کی تعداد بڑھائی ہے لیکن پاکستان صرف ایک سپنر ابرار احمد کیساتھ جارہا ہے۔