نیشنل ٹی 20 کپ: کرکٹرز کے معاوضے میں بڑی کٹوتی

Published On 13 March,2025 02:09 am

لاہور: (دنیا نیوز) نیشنل ٹی 20 کپ میں کرکٹرز کے معاوضے میں کٹوتی کر دی گئی، میچ فیس 30 ہزار روپے کم کر دی گئی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو 40 ہزار کے بجائے 10 ہزار روپے میچ فیس ملے گی، گزشتہ سیزن کے مقابلے میں ٹورنامنٹس کی تعداد بڑھائی گئی ہے جس وجہ سے نیشنل ٹی 20 کپ کی میچ فیس کم ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ جمعہ سے شروع ہوگا، 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔