راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے جارہے میچ میں آن فیلڈ امپائر احسن رضا اور کرس براؤن نے عثمان طارق کا ایکشن رپورٹ کیا۔
عثمان طارق اگر دوبارہ رپورٹ ہوئے تو ان کو بولنگ سے روک دیا جائے گا اور پھر معطلی کے بعد عثمان طارق کو آئی سی سی کی منظور شدہ لیب سے کلئیرنس درکار ہوگی۔