فاتح کپتان شاہین شاہ آفریدی کا پی ایس ایل مینجمنٹ اور افواج پاکستان کا شکریہ

Published On 26 May,2025 04:26 am

لاہور: (دنیا نیو) فاتح کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل مینجمنٹ اور افواج پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ پی ایس ایل کا دوبارہ شروع ہونا بہت بڑی بات ہے، تیسری بار ٹرافی جیتنے پر اللہ کاشکر ادا کرتے ہیں، تمام پلیئرز نے اچھا پرفارم کیا، سکندررضا کی آمد فلمی انداز میں ہوئی،سکندر رضا نے خود کو نمبر ون ثابت کیا، کوشال پریرا نےاچھی اننگز کھیلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا فائنل نہیں جیت سکے لیکن ٹیم نے اچھا پرفارم کیا، لاہورقلندرز کی جانب سے کوشال پریرا اورسکندر رضا نے اچھا پرفارم کیا، فائنل نہ جیتنے کا افسوس رہے گا، بطورکپتان بہت کچھ سیکھا۔