قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے استعفیٰ دے دیا

Published On 12 June,2025 09:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق محمد یوسف دور نیوزی لینڈ میں بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ ٹیم کے ساتھ تھے، بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں کوچنگ سٹاف میں ان کا نام شامل نہیں تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف نے نجی مصروفیات کے باعث اپنا استعفیٰ پی سی بی کو بھجوایا۔