آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

Published On 31 October,2025 04:46 pm

میلبرن: (دنیا نیوز) بھارت بمقابلہ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز، آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے 126 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، آسٹریلیا کی جانب سے کپتان مچل مارش 46 اور ٹریوس ہیڈ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، جوش انگلس نے 20 اور مچل اوون نے 14 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا، ورون چکرورتی اور کلدیپ یادیو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بھارت کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 125 رنز بنائے، آسٹریلیا کو 5 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی۔