سڈنی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ باؤلر عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت ہوگیا جس کے بعد ان پر 5 میچز کیلئے پابندی عائد کر دی گئی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق امپائرز نے وکٹوریا پریمیئر شپ میچ کے دوران بال کی حالت خراب کرنے پر عرفان جونیئر پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا تھا، کرکٹ وکٹوریا کے ٹریبونل نے جرم ثابت ہونے پر عرفان جونیئر پر پابندی کا اعلان کیا ہے، عرفان جونیئر اب آسٹریلیا میں ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں۔
عرفان جونیئر پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اور پاکستان سپر لیگ میں بھی مختلف فرنچائزز کا حصہ رہے ہیں، چند برس قبل وہ آسٹریلیا منتقل ہو گئے تھے، وہ آسٹریلیا میں لوکل کلب کرکٹ کھیلنے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کھیلنے کے اہل قرار پائے ہیں۔



