کاکس بازار: (دنیا نیوز) دورہ بنگلا دیش پر موجود قومی انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج میزبان ملک بنگلہ دیش کھیلے گی۔
سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کی جا چکی ہے، پاکستان اور بنگلا دیش کی انڈر 19 ویمنز ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کی کپتان ایمان نصیر کا کہنا تھا کہ وہ سیریز کیلئے پر جوش ہیں، ہمارا سکواڈ کافی متوازن ہے، کپتانی میرے لیے ایک چیلنج ہے، ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی سپورٹ حاصل ہے۔



