دورہ پاکستان: آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی

Published On 09 December,2025 09:49 am

لاہور: (دنیا نیوز) آسٹریلوی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق ریکی ٹیم معمول کے دورے میں وینیوز کا جائزہ لے گی، ریکی ٹیم قذافی سٹیڈیم، این سی اے اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کا جائزہ لے گی، ریکی ٹیم کو پی سی بی اور سکیورٹی حکام بریفنگ بھی دیں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹی 20 ٹیم نے آئندہ ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈول ہے، سیریز کے تینوں میچز لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔