ایڈیلیڈ: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو ایشیز سیریز کے دوران جھٹکا لگ گیا، فاسٹ بولر مارک ووڈ انجری کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے۔
انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ کو پرتھ میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجری ہوئی تھی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق مارک ووڈ کو گھٹنے کی انجری ہوئی تھی جس سے وہ صحتیاب نہ ہو سکے اور اب وہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ کی جگہ میتھیو فشر کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔



