فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل کے قریب سمندری کے شاپنگ سنٹر میں جعلی بم رکھنے والے ملزمان قانون کے شکنجے میں آگئے، ملزمان نے پلازہ مالک سے بھتہ خوری کیلئے ڈمی بم رکھ کر خوف و ہراس پھیلایا، پولیس نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
محسن رضا اور طالب حسین نے شاپنگ سنٹر میں ڈمی بم بنا کر رکھا اور خود کو دہشت گرد ظاہر کر کے مالک سے 2 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا۔ پولیس نے چالاک ملزمان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کرلیا جبکہ بھتہ مانگے کی کال ریکاڈنگ بھی حاصل کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت 5 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔