اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد پولیس نے لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ایکشن لیتے ہوئے 424 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 121 مقدمات درج کرلئے۔
پولیس نے لاک ڈاؤن کو جواز بنا کر مہنگی اشیا بیچنے والوں کو بھی گرفتار کیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والے درجنوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا۔
ادھر پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے چارسدہ روڈ، رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ پر کریک ڈائون کیا جس کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور پابندی کے باوجود بلا ضرورت باہر گھومنے پر 114 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
گاڑیوں میں بلا ضرورت باہر گھومنے پر بیشتر افراد کو گرفتارکیا، ترجمان کے مطابق کھیلوں کے میدانوں سے بھی بیشتر افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔