پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کے دوران مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا، 6 سو سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کر لی گئیں۔
انتظامیہ کے مطابق پشاور کے باچا خان چوک میں کارروائی کی گئی جس کے دوران ایک دکان سے 600 سے زائد مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں، مردہ مرغیوں کا گوشت شہر میں سپلائی کیا جانا تھا، کارروائی کے دوران گروہ کے 2 کارندے گرفتار ہوئے۔
مرغیوں کا گوشت سرکاری تحویل میں لے کرتلف کردیا گیا، گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔