لاہور: (لاہور نیوز) سبزہ زار کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی کو قتل کر دیا۔ دونوں کو تیز دھار آلے سے گھر میں گھس کر قتل کیا گیا۔ مقتولین کی شناخت سید انیس الدین اور ناصرہ بی بی کے ناموں سے ہوٸی۔
پولیس کے مطابق مقتول سیّد انیس 60 سال اور ناصرہ بی بی کی عمر 45 سال ہے۔ دونوں کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کیا گیا۔ مقتول کی پہلی بیوی فوت ہو گئی ہے دوسری ناصرہ تھی۔ مقتولہ ناصرہ بی بی سے کوئی اولاد نہ تھی۔ مقتول کی پہلی بیوی سے دو بیٹے ہیں جو انگلینڈ ہیں۔ ایک بیٹی بھی پہلی بیوی سے ہے جو شادی شدہ ہے۔
پولیس کے مطابق پہلی بیوی کے والدین کا گھر بھی ساتھ ہے۔ قتل کی اطلاع پہلی بیوی کے بھائی سید مصطفی جواد نے دی۔ میاں بیوی کو دو روز قبل قتل کیا گیا۔ لاشوں کو مردہ خانے متقل کر دیا گیا۔ جائیداد کے تنازعہ اور ڈکیتی مزاحمت سیمت دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔
آئی جی پنجاب نے سبزہ زار میں میاں بیوی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیدیا۔