کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 25 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

Published On 22 May,2021 06:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اورنگی ٹاون میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کے دوران 25 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں 25 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم محمد سلیم کو اورنگی ٹاون سے گرفتار کیاگیا،ملزم نےاورنگی ٹاون میں ساتھی کے ہمراہ دکان سے ایک لاکھ روپے نقدی اور 2موبائل چھینے تھے۔

ترجمان کے مطابق دکان سے نکلتے ملزمان نے ہوائی فائرنگ بھی کی تھی،جس سےعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاتھا۔ واقعہ کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔فوٹیج میں ملزمان کو باآسانی پہنچانا جاسکتا ہے،ملزم کوقانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Advertisement