سندھ رینجرز اور اے این ایف نے حب چیک پوسٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

Published On 14 June,2021 10:42 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ رینجرز اور انٹی نارکوٹکس فورس نے حب چیک پوسٹ پر منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

رینجرز اور انٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حب چیک پوسٹ پر منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کی گئی۔

ملزم سے35 کلو گرام سے زائد چرس اور ایک کلو سے زائد افیم برآمد کی گئیں، ملزم کو منشیات سمیت انٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔
 

Advertisement