اسلام آباد: (دنیا نیوز) نور مقدم قتل کیس میں پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور 2 گھریلو ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
نورمقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور دو گھریلو ملازمین کو مختلف الزامات کے تحت حراست میں لے لیا گیا جن میں شواہد چھپانے اور جرم میں اعانت کے الزامات شامل ہیں۔
پولیس نے ملزم کے والدین کا کلینک بھی سیل کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ سابق سفارتکار شوکت مقدم کی 27 سالہ بیٹی نور مقدم وفاقی دارالحکومت کے علاقے سیکٹر F-7/4 میں مردہ حالت میں ملی تھی، قتل کا الزام ظاہر جعفر پر لگایا گیا ہے جو پہلے ہی زیر تفتیش ہے۔