نور مقدم قتل کیس: عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

Published On 02 August,2021 02:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

سماعت کے دوران پولیس نے سخت سیکیورٹی میں ملزم ظاہر جعفر کو ڈیوٹی جج شائستہ کنڈی کی عدالت پیش کرتے ہوئے اسے جوڈیشل کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ ملزم کی حد تک اب تک کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے۔

عدالت نے کہا کہ اب تک کچھ نہیں ہوتا، مکمل تفتیش مکمل ہی ہوتی ہے، پولیس والے تو بادشاہ لوگ ہی، وہ تو ضمنی چالان بھی لاتے رہتے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم ظاہر جعفر کہاں ہے ؟ عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ عدالت کے سامنے کچھ کہنا چاہتے ہو کیا؟۔

اس پر ملزم نے کہا کہ میرے وکیل بات کریں گے۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے 16 اگست کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
 

Advertisement