مسجد کے خطیب اور 2 خواتین کو اغوا کر لیا گیا، مقدمات درج

Published On 16 August,2021 11:11 am

راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) صدر واہ کینٹ سے مسجد کے خطیب کو کالی وردیوں میں ملبوس مسلح افراد نے اغوا کر لیا، 2 خواتین کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذیشان نے بتایاکہ اسکا بھائی حافظ فرحان مسجد الفرقان جو حسن ابدال میں مرکزی خطیب ہے کو جی ٹی روڈ سے دو گاڑیوں میں کالی وردیوں میں ملبوس مسلح افراد نے اغواکرلیا۔

دوسری جانب وارث خان سے فرانسس کی اہلیہ کو نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے جبکہ صدربیرونی سے گلزار کی اہلیہ کو شوکت وغیرہ نے اغواکرلیا، اہل خانہ کی درخواستوں پر مقدمات درج ہو گئے۔

 

Advertisement