خانیوال: (دنیا نیوز) محبوب نے محبوبہ اور اس کی بہن کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق خانیوال کے چک نمبر 40 دس آر میں رشتے سے انکار نے محبوب نے محبوبہ اور اس کی بہن کو گولی مار دی جس کے بعد خود کو بھی فائر مار لیا، شہزاد موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ محبوبہ ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہزاد اپنے ہی گاؤں کی لڑکی کو پسند کرتا تھا، رشتہ لینے لڑکی کے گھر پہنچا جہاں پر اسے انکار کر دیا گیا جس کے باعث شہزاد نے فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر اس کی محبوبہ زخمی ہو گئی جس کے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی اور چل بسی۔
اس موقع پر شہزاد نے خود کو بھی گولی مار جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تاہم اس کی بہن زخمی ہوئی ہے جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ کچا کھوہ مصروف تفتیش ہے