لاہور:(روزنامہ دنیا) شیراکوٹ کے علاقے میں دریا سے 35سالہ نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوگئی ، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھدرو گاؤں کے قریب دریائے راوی سے ریت نکالنے والے مزدوروں نے پانی میں مسخ شدہ لاش تیرتی دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی ۔پولیس کے مطابق لاش چند روز پرانی ہونے کی وجہ سے مسخ ہو چکی ہے ۔
ادھر نولکھا کے علاقے میں نوسربازی کا شکار ہونے والا نامعلوم شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔پولیس کے مطابق 60 سالہ نامعلوم شخص دو روز قبل بے ہوشی کی حالت میں ملا تھا ، متوفی کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے فنگر پرنٹ کی مدد سے اس کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے ۔