کوئٹہ میں ایک ہزارکلو سے زائد حشیش اور 510 کلو ہیروئین سمیت منشیات نذر آتش

کوئٹہ میں ایک ہزارکلو سے زائد حشیش اور 510 کلو ہیروئین سمیت منشیات نذر آتش

کوئٹہ کے علاقے اسپین کاریز میں منشیات نذر آتش کرنے کی تقریب ہوئی جس میں پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران پکڑی گئی منشیات کو جوڈیشئیل مجسٹریٹ کوئٹہ 12 ثمینہ نسرین کی نگرانی میں جلا دیا گیا۔ تلف کی جانے والے منشیات میں 145کلوگرام حشیش ، 510کلو گرام ہیروئن شامل ہے۔

منشیات کرائم برانچ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں پکڑی تھیں۔ نذر آتش کی جانے والی منشیات کی قیمت 60 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ منشیات کو نذر آتش کرنے کا مقصد صوبے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنا ہے ۔ حکام نے اس موقع پر منشیات فروشوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ۔