کراچی:(دنیا نیوز)انسداد دہشتگری کی عدالت نے انتظار قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دو اے سی ایل سی اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی ہے۔
کراچی ی انسداد دہشتگردی عدالت نے اینٹی کار لفٹنگ سیل(اے سی ایل سی )کے دو اہلکاروں کو انتظار حسین قتل کیس میں سزائے موت سنادی ہے،موت کی سزا پانے والے اہلکاروں میں بلال اوردانیال شامل ہیں جبکہ انسپکٹر طارق رحیم سمیت دیگر ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
عدالت کی جانب سے قتل کیس میں پانچوں ملزمان پر دو دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار غلام عباس کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا گیا۔
یاد رہے یہ13 جنوری 2018 کو ڈیفنس میں اے سی ایل سی اہلکاروں کی فائرنگ سے 19سالہ نوجوان انتظار جاں بحق ہوا تھا۔