فیصل آباد: (روزنامہ دنیا) کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اکبر علی نے پولیس کو بتایا کہ وہ مزدوری کے سلسلے میں گھرسے باہر گیا ہوا تھا اس دوران ہارون اور ارسلان زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں موجود اس کی 12 سالہ بیٹی (ع) کو مبینہ زیادتی کی نیت سے اغوا کر کے لے جانے کی کوشش کی۔
اہل علاقہ نے مزاحمت کرتے ہوئے اس کی بیٹی کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔