نوکوٹ : اغواء اور مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکیوں کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری

Published On 10 February,2022 12:30 pm

نوکوٹ : (دنیا نیوز) اغواء اور مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار دونوں لڑکیوں کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی، رپورٹ میں زیادتی ثابت نہ ہوسکی۔

نوکوٹ میں اغواء کے بعد مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکیوں کی ابتدائی میدیکل رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لڑکیوں کے جسم پہ زخم کے نشان ظاہر نہیں ہوئے اور نہ ہی خون کے دھبے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حتمی سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیجے جاچکے ہیں تاکہ مزید تحقیق ہوسکے، ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد درست بات ظاہر ہوگی۔ مذکورہ رپورٹ جاری ہونے کے بعد شکوک نے جنم لے لیا ہے۔ 

Advertisement