کراچی: نارتھ ناظم آباد میں 20 لاکھ روپے کی بینک ڈکیتی، 2 گارڈز زخمی

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں 20 لاکھ روپے کی بینک ڈکیتی، 2 گارڈز زخمی

بتایا گیا ہے کہ واردات شارع نور جہاں تھانے کی حدود میں ہوئی۔ واردات میں 8 ملزمان شامل تھے جو 20لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ایس ایس پی سینٹرل جائے وقوعہ پر پہنچے جبکہ تفتیشی ٹیم نے شواہد اکٹھے کئے۔ مزاحمت کے دوران زخمی ہونے والے گارڈز سمیت دیگر عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کرنے کا عمل جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تکنیکی شواہد کی روشنی میں تفتیش سے ملزمان تک جلد پہنچنے کی کوشش کریں گے۔