کراچی: (شعیب بخاری) کراچی کے علاقے گلزار ہجری اسکیم 33 میں بینک سے رقم نکلوا کر گھر جانے والے شہری کو 3 ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
شہری کا بینک سے گھر تک پیچھا کرنے والے تین ملزمان نے شہری سے 3 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہوگئی۔ فوٹیج میں تین مسلح ڈاکوؤں کو دو موٹرسائیکلوں پر شہری کا پیچھا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک ڈاکو نے شہری کی بائیک کو روکا جبکہ دوسرا پیچھے سے آکر رقم چھین رہا ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہونے کے باوجود تاحال کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔
خیال رہے بینک کے اندر یا باہر ڈکیتیوں کی وارداتیں معمول بن گئیں۔ شہریوں نے بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کر دیا۔