لاہور:(دنیا نیوز) مسلم ٹاؤن میں سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل کے معاملہ پر پیشرفت سامنے آئی ہے اور خاتون سمیت دو گھریلو ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر رضیہ نے مرحومہ کے لے پالک بیٹے فہد کے ساتھ ملکر کرائم سین کو ختم کرنے کی کوشش کی، رضیہ طلاق یافتہ اور ایک بیٹی کی ماں ہے، پولیس کے پہنچنے پر ملزمہ اور فہد ایک ہی کمرے میں موجود تھے۔
اس حوالے سے پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ رضیہ نے ملزم فہد سے ملکر جائے وقوعہ سے فرح کو لگنے والی گولی کا خول غائب کیا، رضیہ نے ہی پولیس کو بیان دیا کہ ملزم پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا، ملزمہ نے ہی ملزم فہد کے ساتھ ملکر 2 پستول زمین میں دبائے اور ایک کچن میں رکھا۔