لاہور: آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث غیر ملکیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

Published On 18 August,2022 04:55 pm

لاہور:(دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل لاہور نے کارروائیاں کرتے ہوئے آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث دو نائیجیرین باشندوں سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مختلف کارروائیوں میں دو غیر ملکیوں سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان تحائف کا لالچ دیتے ہوئے واٹس ایپ کے ذریعے جعلی دستاویزات بھیج کر شکایت کنندہ سے ٹیکس اور کسٹم کلیئرنس چارجز کے بہانے رقم بٹورنے میں ملوث تھے، پہلی کارروائی میں اقبال سلیم، فائق احمد اور نائجیرین نیشنل انوزی جیرالڈ افیانی کو گرفتار کیا گیا۔

ایک اور کارروائی میں سائبر کرائم سرکل لاہور نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم جوزف چنیڈو کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا، ملزم واٹس ایپ کے ذریعے جعلی دستاویزات بھیج کر شکایت کنندہ سے ٹیکس اور کسٹم کلیئرنس چارجز کے بہانے رقم بٹورتا تھا، ملزمان سے برآمد ہونے والے ڈیجیٹل میڈیا کو ضبط کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
 

Advertisement