جی نائن ون سیکٹر میں پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلہ میں ڈاکو ہلاک

Published On 08 January,2023 09:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن ون میں پولیس مقابلہ کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو ہلاک، 3 فرار ہو گئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔

تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن ون میں ڈاکوؤں نے آمنا سامنا ہونے پر پولیس پر فائرنگ کر دی، ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے پولیس کا نوجوان کامران الدین شدید زخمی ہو گیا، زخمی اہلکار کو پمز ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان سمیت سینئر افسران اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
 

Advertisement