بنوں: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

Published On 05 August,2023 11:40 am

پشاور: (دنیا نیوز) بنوں میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

بنوں کے علاقے پیران طغل خیل میں جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہوا، چچا اور بھتیجوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے خاتون، دو بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگئی، مقتولین ملزم کی بھابی اور بھتیجے تھے۔

فائرنگ کے واقعے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔