تین نامعلوم افراد نے گھر میں سوئی خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Published On 05 August,2023 11:48 pm

رنگ پور: (دنیا نیوز) تین نامعلوم افراد کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، مقتولہ ارشاد بی بی گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ ملزمان نے گلا دبا کر جان سے مار دیا۔

پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا۔

مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ میری بہن زمین کے کیسز کی پیروی کرتی تھی، ناحق قتل کر دی گئی، پولیس نے بتایا کہ معاملے کی تمام پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔