پاکپتن: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار

Published On 06 August,2023 11:35 pm

پاکپتن: (دنیا نیوز) پرانا تھانہ کےقریب نہر پر مبینہ پولیس مقابلہ،دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تین ڈاکو موبائل شاپ پر ڈکیتی کےبعد فرار ہورہے تھے، تعاقب پر فائرنگ کی گئی، ملزمان فصلوں میں چھپ گئے،پولیس اور ڈاکوئوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلہ میں دو ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا، ہلاک ڈاکووں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں گئیں۔

آپریشن میں تھانہ صدر اور کلیانہ پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا، ڈاکوؤں کی ہلاکت پر دیہاتیوں نے پولیس کے حق میں نعرے لگائے۔