ملک بھر میں اے این ایف کی مختلف کارروائیاں ، 10 ملزمان گرفتار

Published On 07 August,2023 09:36 am

کراچی : (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے 7 کارروائیوں کے دوران91 کلوگرام منشیات برآمد کرلی جبکہ 10ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق کارروائیاں ، پشاور، اسلام آباد،لاہور اورکراچی میں کی گئیں  ، کارروائی میں 66 کلو 900 گرام چرس،10کلوگرام ہیروئن  برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران1 کلو گرام آئس،12 کلو 700گرام افیون برآمد جبکہ 49 ہیروئن بھرے کیپسول اور35 آئس بھرے کیپسول بھی  برآمد کیے گئے ہیں ۔

ترجمان اےاین ایف کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔