کراچی : (دنیانیوز) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گھر کے اندر سوئی ہوئی خاتون پر تیزاب پھینکنے کا ملزم اس کا شوہر نکلا۔
پولیس حکام کے مطابق اےایس پی لیاقت آباد نے12 گھنٹےکےاندر معمہ حل کردیا، سوئی ہوئی خاتون پر تیزاب برقعہ پوش خاتون نے نہیں بلکہ اس کے شوہر نے پھینکا جس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے تیزاب گردی کا اقدام غیرت کے نام پراٹھایا ، جائے وقوعہ اور اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز میں شوہر کے علاوہ کوئی مشتبہ حالت میں نظر نہیں آیا ، شوہرکوتیزاب کی بوتل چھپاکرگھرسےبھاگتے دیکھاجاسکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کو مکان مالک اور کرائے دار کے جھگڑے کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔
اے ایس پی لیاقت آباد کا بتانا ہے کہ شوہر نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنا جرم قبول کرلیا، گرفتار ملزم کے مطابق اس کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے ، واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔