پشاور : (ویب ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے پشتخرہ میں 8 سالہ بچے سےمبینہ زیادتی کا افسوس ناک واقعہ سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق درج ایف آئی آر میں کہا گیاہے کہ امام مسجد نے بچے کو تہہ خانے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق ملزم امام مسجد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
بچے کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی اسے دو بار ہوس کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔