ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) ننکانہ صاحب پولیس کی حراست میں موجود ملزم کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ ملزم کے بھائی ابوسفیان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں اے ایس آئی رانا عامر، کانسٹیبل فاروق اور کانسٹیبل لیاقت کو نامزد کیا گیا، ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا کہ ناصر کیخلاف چوری کا مقدمہ درج تھا اسے چھوڑنے کیلئے پولیس نے 5 لاکھ روپے کی رشوت مانگ رہی تھی، پولیس کو 1 لاکھ روپے اللہ دتہ کے روبرو دیئے۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس نے ناصر کو مجسٹریٹ کے روبرو شناخت پریڈ کیلئے پیش کیا تو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا، پولیس والوں کی نیت میں فتور تھا جس کی وجہ سے پولیس والے تشدد کرتے رہے اور میرا بھائی جان کی بازی ہار گیا۔