راولپنڈی: (دنیا نیوز) سپرنٹنٹدنٹ سینٹرل جیل راولپنڈی نے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا ہے کہ جیل میں 2174 ملزموں کو رکھنے کی گنجائش ہے، جیل میں اس وقت ملزموں کی تعداد 7000 ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ اسلام آباد سے اکثر بھکاری ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان جوڈیشل ہو کر جیل بھجوائے جاتے ہیں، اکثر ملزمان زخمی، معذور، خواجہ سرا اور منشیات کے عادی ہوتے ہیں۔
سپرنٹنٹدنٹ سینٹرل جیل راولپنڈی نے خط میں کہا ہے کہ ملزمان کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہونے کی وجہ سے جیل انتظامیہ کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، گزارش ہے ڈسٹرکٹ جیل اسلام آباد کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
انہوں نے خط میں کہا ہے کہ بھکاری ایکٹ میں گرفتار ملزمان کو بند کرنے کیلئے عارضی طور پر متبادل بندوبست کیا جائے، آئندہ جیل میں بھکاری ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان کو وصول نہیں کیا جائیگا۔