پشاور: پولیس بھرتی ٹیسٹ میں جعلسازوں کا بڑا گروپ بے نقاب، 147جعلی امیدوار گرفتار

Published On 15 May,2024 09:10 am

پشاور : (دنیانیوز) پشاور میں پولیس بھرتی ٹیسٹ میں جعلسازوں کا بڑا گروپ بے نقاب ہوگیا، ٹیسٹ کے دوران 147جعلی امیدوار گرفتار کرلیے گئے۔

ایٹا حکام کے مطابق بیشتر اُمیدواروں کی جگہ دوسرے امیدوار ٹیسٹ دینے آئے، سب سے زیادہ بنوں میں 59 افراد گرفتار کیے گئے۔

حکام کے مطابق بٹگرام میں31،کوہاٹ میں23،مردان میں9،سوات اورایبٹ آبادمیں6،6 افراد کو گرفتار کیا گیا ،  ڈی آئی خان میں 3،مالاکنڈ،مانسہرہ اورپشاور میں 1،1 امیدوار گرفتارکیے گئے ۔

ایٹا حکام کا بتانا ہے کہ جعلسازی کرنیوالوں کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ، محکمہ پولیس میں بھرتی کےلیے ٹیسٹ 12 مئی کو ہوا تھا جہاں گیارہ سنٹرز میں 13ہزارسے زائد امیدوارپہلے مرحلے میں شریک ہوئے۔