چار سدہ انٹرچینج کے قریب فائرنگ ،3 افراد جاں بحق

چار سدہ انٹرچینج کے قریب فائرنگ ،3 افراد جاں بحق

تفصیلات کے مطابق چار سدہ انٹرچینج کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے  تین افراد کوقتل کردیا جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ضلع پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور شدید زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا ،  پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش اور ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔