پنجگور میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہو گئے

Published On 15 February,2025 04:32 pm

پنجگور:(دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ بونستان کے علاقے میں پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے،جاں بحق افراد کی شناخت عبد اللہ اور د ل مر اد کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیں اور مقامی ہسپتال منتقل کرایا جبکہ ملزموں کی تلاش شروع کردی گئی۔