افغانی باشندے کو پناہ دینے والا سہولت کار گرفتار

Published On 30 October,2025 01:18 am

بورے والا: (دنیا نیوز) افغانی باشندے کو اپنے پاس پناہ دینے والے سہولت کار کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

بلوچستان کے رہائشی گل محمد خان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے پاس ایک غیر قانونی افغانی باشندے کو پناہ دے رکھی تھی، تھانہ سٹی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

افغانی باشندہ کاروبار کی آڑ میں بورے والا میں موجود تھا، سرکل پولیس نے افغانیوں کی وطن واپسی کیلئے آپریشن تیز کر دیا ہے، حکومت نے تمام غیر قانونی شہریوں کو ملک سے نکالنے کا عہد کر رکھا ہے۔