لاہور: 4 دن کا بچہ اغوا کرنے والا ملزم گرفتار، نومولود بازیاب

Published On 09 December,2025 06:29 am

لاہور: (دنیا نیوز) پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 دن کا بچہ اغوا کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ قائد اعظم انڈسٹریل پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کو ملزم کے قبضے سے بازیاب کرا لیا، بچے کی والدہ نشے کی عادی تھی، بچے کی والدہ کو عبدالسلام نامی ملزم نے نشہ دلوانے کا جھانسہ دیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خاتون 4 دن کے بچے کے ہمراہ ہمدرد چوک نشہ لینے پہنچی، ملزم عبدالسلام اپنے دوست کو بچہ دکھانے کے بہانے اسے لے کر فرار ہو گیا، پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو 6 گھنٹے میں حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم سے اغوا شدہ بچہ بازیاب کرا کر لواحقین کے سپرد کر دیا گیا، ملزم کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی گئی۔